0
Tuesday 20 Nov 2012 01:32

ڈی ایٹ نمائش معیشت کی بہتری میں معاون ثابت ہوگی، وزیراعظم

ڈی ایٹ نمائش معیشت کی بہتری میں معاون ثابت ہوگی، وزیراعظم
اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد میں وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے ڈی ایٹ ممالک کی پہلی تجارتی نمائش کا افتتاح کیا، جس میں 8 رکن ممالک کی جانب سے اپنی بہترین مصنوعات کے اسٹالز بھی لگائے گئے۔ تقریب سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں امن کی کوششوں کے ساتھ تجارتی روابط کو بھی فروغ دے دہا ہے۔ حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے برآمدات میں اضافہ ہوا ہے پاکستان کا ترقی پذیر ممالک کے ساتھ تجارتی حجم کو 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف ہے، جس سے معیشت میں بہتری آئے گی۔ ڈی ایٹ کانفرنس کے حوالے سے وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے بتایا کہ وہ بنگلہ دیش کی وزیراعظم کو دعوت دینے خود ڈھاکہ گئیں۔ لیکن شاید وہ اندرونی سیاسی صورتحال کے باعث کانفرنس میں آنا نہیں چاہتیں ان کا کہنا ہے کہ کانفرنس میں 6 ملکوں کے سربراہان مملکت 21 نومبر تک پاکستان پہنچیں گے۔
 
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ڈی ایٹ ملکوں کے ساتھ تجارتی تعاون بڑھانے کے لئے پاکستان ہر قسم کا تعاون فراہم کرے گا۔ پاکستان تمام رکن ممالک کے ساتھ تجارتی روابط کو بڑھانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیگا۔ تجارتی نمائش کی افتتاحی تقریب کے موقع پر وزارت تجارت کی جانب سے وزیراعظم کو پیش کی جانے والی شیلڈ وزیراعظم تک پہنچنے سے پہلے ہی گر کر ٹوٹ گئی۔
خبر کا کوڈ : 213444
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش