QR CodeQR Code

پارا چنار میں ایام عزاء کے دوران لوڈشیڈنگ ختم کرنے کی بجائے دورانیہ 15 گھنٹے تک بڑھا دیا گیا

20 Nov 2012 02:12

اسلام ٹائمز: عوامی و سماجی حلقوں نے اس بات پر شدید ردعمل ظاہر کیا ہے کہ بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ سے عوام کا جینا دوبھر ہو گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پارا چنار کرم ایجنسی میں واپڈا حکام اور حکومتی انتظامیہ نے اپنے یزیدی رویہ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایام عزاء کے دوران بجلی کی لوڈشیدنگ ختم کرنے کی بجائے اس کا دورانیہ 15 گھنٹے تک پہنچا دیا۔ عوامی و سماجی حلقوں نے اس بات پر شدید ردعمل ظاہر کیا ہے کہ بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ سے عوام کا جینا دوبھر ہو گیا ہے۔ جب پورے پاکستان میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں ہوتی لیکن پارا چنار میں پھر بھی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری رہتا ہے، اب ایکیسویں صدی میں بھی عزادار ایام عزاء بجلی نہ ہونے کی وجہ سے لالٹینوں اور جرنیٹر کے زریعے روشنی میں مناتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 213449

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/213449/پارا-چنار-میں-ایام-عزاء-کے-دوران-لوڈشیڈنگ-ختم-کرنے-کی-بجائے-دورانیہ-15-گھنٹے-تک-بڑھا-دیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org