QR CodeQR Code

مسلمان متحد ہوجائیں تو اسرائیل کی جرات نہیں کہ وہ فلسطین کی طرف میلی آنکھ سے دیکھ سکے، علامہ رمضان توقیر

20 Nov 2012 02:30

اسلام ٹائمز: ڈی آئی خان کی تحصیل پروا میں مختلف امام بارگاہوں کے دوروں کے موقع پر ایس یو سی خیبر پختونخوا کے سربراہ کا کہنا تھا کہ جب یہود اور عیسائی رسالت مآب (ص) کی توہین پر متحد ہیں تو ہم کلمہ گو مسلمان رسول کریم (ص) کی حرمت کی حفاظت کیلئے اکٹھے کیوں نہیں ہو سکتے۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے سربراہ علامہ رمضان توقیر کا کہنا ہے کہ مسلمان متحد ہوجائیں تو اسرائیل کی جرات نہیں کہ وہ فلسطین کی طرف میلی آنکھ سے دیکھ سکے، جب یہود اور عیسائی رسالت مآب (ص) کی توہین پر متحد ہیں تو ہم کلمہ گو مسلمان رسول کریم (ص) کی حرمت کی حفاظت کیلئے اکٹھے کیوں نہیں ہو سکتے؟ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پروا میں مختلف امام بارگاہوں کے دوروں کے موقع پر بانیان مجالس، متولیان امام بارگاہ، ذاکرین اور عوام سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے ذاکرین اہل بیت (ع) کو محرم الحرام کے دوران اتحاد و وحدت کے فروغ کیلئے کوششیں کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ صہیونی طاقتیں مسلمانوں کے خلاف سازشوں میں مصروف عمل ہیں، ان سازشوں کو ناکام بنانا وقت کا تقاضا ہے، آج غزہ پر اسرائیلی حملے مسلمانوں کی نااتفاقی کا نتیجہ ہے، اگر مسلمان متحد ہوجائیں تو اسرائیل کی جرات نہیں کہ وہ فلسطین کی طرف میلی آنکھ سے دیکھ سکے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ فلسطین کو وحشی درندوں سے بچانا اور قبلہ اول کی حفاظت ہر مسلمان کا فرض ہے، ہمیں یہود و نصاریٰ کی سازشوں کو ناکام بنانا ہوگا، جب یہود اور عیسائی رسالت مآب (ص) کی توہین پر متحد ہیں تو ہم کلمہ گو مسلمان شان رسالت (ص) اور رسول کریم (ص) کی حرمت کی حفاظت کیلئے اکٹھے کیوں نہیں ہو سکتے، محرم الحرام کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محرم امن کا درس دیتا ہے، اس موقع پر تمام مسلمانوں کو بھائی چارے اور ہم آہنگی کا عملی مظاہرہ کرنا ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 213468

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/213468/مسلمان-متحد-ہوجائیں-اسرائیل-کی-جرات-نہیں-کہ-وہ-فلسطین-طرف-میلی-ا-نکھ-سے-دیکھ-سکے-علامہ-رمضان-توقیر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org