0
Tuesday 20 Nov 2012 13:22

ملتان، جمعیت طلبہ عربیہ کا اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاج

ملتان، جمعیت طلبہ عربیہ کا اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاج
اسلام ٹائمز۔ جمعیت طلبہ عربیہ ضلع ملتان کے زیر اہتمام فلسطین پر مسلسل اسرائیلی جارحیت کے خلاف چوک نواں شہر پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں جمعیت طلبہ عربیہ کے کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی، مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز اُٹھا رکھے تھے جن پر امریکہ و اسرائیل کے خلاف نعرے تھے، مظاہرین نے فلسطین میں مسلمانوں کے قتل عام کے سوگ میں اپنے بازئوں پر سیاہ پٹیاں باندھ رکھی تھیں، مظاہرے کے اختتام پر امریکی و اسرئیلی جھنڈوں کو نذر آتش کیا گیا۔ مظاہرے کی قیادت امیر جماعت اسلامی ضلع میاں آصف محمود اخوانی، منتظم جمعیت عربیہ ضلع ملتان حافظ صہیب امین اور حافظ ذیشان شبیر نے کی، مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی جانب سے فلسطینی مظلوموں پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں اور مشکل کی اس گھڑی میں ہم فلسطینی بھائیوں کے ساتھ ہیں، اسرائیل ایک ذلیل ترین ملک ہے، جس نے کئی برس سے فلسطین میں مسلمانون کا جینا مشکل کر رکھا ہے، امریکہ اسرائیل کا باپ ہے جو اس کی مکمل سرپرستی کر رہا ہے۔ 

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے طلبہ رہنمائوں کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ ایک نااہل اور جانبدار ادارہ ہے جو صرف امریکہ اور یہودیوں کے لیے بنایا گیا ہے، اقوام متحدہ اور اس کی سلامتی کونسل اگر مسلمانوں کو تحفظ فراہم نہیں کرسکتیں تو اپنی دکان چمکانا بند کردیں، ان کا کہنا تھا کہ کفریہ طاقتیں متحد ہو کر اسلام کے خلاف سازشیں کر رہی ہیں، اس صورت حال کے پیش نظر تمام مسلمانوں کو ان کے مقابلے کے لیے اکٹھا ہونا ہوگا اور او آئی سی کو چاہیے کہ وہ اپنا کردار ادا کرے، تمام مسلم ممالک کے ساتھ مل کر اسرائیل کے خلاف اعلان جنگ کرے۔
خبر کا کوڈ : 213479
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش