0
Tuesday 20 Nov 2012 09:24

اوباما کی بے شرمی، امن کیلئے حماس کو اسرائیل پر راکٹ حملے بند کرنا ہونگے

اوباما کی بے شرمی، امن کیلئے حماس کو اسرائیل پر راکٹ حملے بند کرنا ہونگے
اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر باراک اوباما نے کہا ہے کہ امن کیلئے حماس کو اسرائیل پر راکٹ حملے بند کرنا ہوں گے۔ وائٹ ہاوس کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق صدر اوباما نے مصری صدر محمد مرسی کو ٹیلی فون کیا۔ اس موقع پر صدر اوباما کا کہنا تھا کہ امن کیلئے حماس کو اسرائیل پر راکٹ حملے بند کرنا ہوں گے۔ صدر باراک اوباما نے اسرائیلی وزیراعظم بیجمن نیتن یاہو کو بھی فون کیا۔ صدر اوباما نے دونوں رہنماؤں سے فلسطین اور اسرائیل میں انسانی جانوں کے زیاں پر افسوس کا اظہار کیا۔ 

دیگر ذرائع کے مطابق صدر اوباما اور اسرائیلی ہم منصب کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، جس میں غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ امریکی صدر براک اوباما نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے فون پر رابطہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے غزہ کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹوریہ نولینڈ نے بریفنگ میں کہا کہ غزہ میں جاری کشمکش کو کم کرنے کیلئے عالمی برادری اور علاقائی رہنما مل کر کوششیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت عالمی برادری شدید تناؤ میں ہے۔ امریکہ چاہتا ہے کہ خطے کا کوئی با اثر رہنما جنگ بندی کیلئے فریقین کی مدد کرے۔
خبر کا کوڈ : 213525
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش