0
Tuesday 20 Nov 2012 12:52

فلسطینیوں پر ظلم و تشدد قابل مذمت ہے، امیر جماعت اسلامی کوٹلی

فلسطینیوں پر ظلم و تشدد قابل مذمت ہے، امیر جماعت اسلامی کوٹلی
اسلام ٹائمز۔ عبدالحمید چوہدری امیر جماعت اسلامی کوٹلی نے کہا ہے کہ غزہ پر اسرائیلی بمباری اور نوے سے زائد فلسطینیوں کی شہادت پر جماعت اسلامی آزاد کشمیر شدید احتجاج کرتی ہے۔ فلسطینیوں کو اپنے ہی گھر میں ظلم و تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور نام نہاد عالمی برادری تماشا دیکھ رہی ہے۔ مصر، ترکی، سعودی عرب، ایران اور پاکستان کو آگے بڑھ کر فلسطینی بھائیوں کی مدد کرنی چاہیے اور اسرائیلی سفاکانہ حملوں کا منہ توڑ جواب دینا چاہیے۔ آج ثابت ہو گیا ہے کہ کفر ملت واحد ہے کیونکہ اسرائیل کے حملوں کے پیچھے براہ راست امریکہ، برطانیہ اور استعماری قوتیں پشت پناہی کر رہی ہیں۔ قبلہ اول کی آزادی اور فلسطینی عوام کی اپنے اصل خطے پر آبادکاری تک جہاد فی سبیل اللہ جاری رہے گا۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے غزہ پر اسرائیلی حملوں کے خلاف ایک اجتجاجی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ ایک منظم سازش کے تحت مسلمانوں کا قتل عام کیا جا رہا ہے۔ صدر اوبامہ مسلم دشمنی میں پیش پیش ہیں اور امریکہ کی سرپرستی میں اسرائیل فلسطینی عوام پر ظلم و جبر کی تاریخ رقم کر رہا ہے اور پوری دنیا سے مظلوموں کی بجائے ظالموں کا ساتھ دینے کی آواز بلند ہو رہی ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ مسلمان ان کفریہ سازشوں اور یہودو نصاری کے خلاف کھل کر اعلان جہاد کریں اور فلسطینی بھائیوں کی امداد اور یکجہتی کے لیے عالمی سطح پر کارواں چلائیں تاکہ عالم کفر کو یہ پیغام دیا جا سکے کہ پوری دنیا کے مسلمان فلسطینیوں کی حمایت میں متحد اور ایک ہیں۔
خبر کا کوڈ : 213552
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش