QR CodeQR Code

کوئٹہ میں موٹرسائیکل اور موبائل سروس بند کرنے سے دہشتگردی کی وارداتوں میں کمی ہوئی ہے، رحمان ملک

20 Nov 2012 13:20

اسلام ٹائمز:بلوچستان بدامنی کیس کے سلسلہ میں سپریم کورٹ میں پیش ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ سوئی میں بی ایل اے اور بی ایم اے بارودی سرنگیں بچھاتی ہیں اور دہشتگردی کی کارروائیاں کرتی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ سوئی میں فوج نہیں بلکہ ایف سی تعینات کی گئی ہے جس کا مقصد عوام اور اہم تنظیبات کی حفاظت کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوئی میں بی ایل اے اور بی ایم اے بارودی سرنگیں بچھاتی ہیں اور دہشتگردی کی کارروائیاں کرتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں ساٹھ ہزار سے زائد کسٹم ادا نہ کرنے والی گاڑیوں کی شناخت کی جاچکی ہے، کسٹم کی آدائیگی کیلئے یکم دسمبر تک کی ڈیڈلائن ہے جس کے بعد گاڑیاں پکڑنے کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خدشہ کے پیش نظر تین ہزار سے زائد گاڑیوں کے کالے شیشے ہٹائے گئے ہیں۔ وزیرداخلہ رحمان ملک نے کہا کہ وہ سپریم کورٹ میں بلوچستان امن وامان کیس کے سلسلہ میں حاضر ہوئے اور اہم کام کے سلسلہ میں عدالت سے جانے کی استدعا کی جو منظور کرلی گئی۔ وزیرداخلہ نے کہا کہ عدالت نے جو رپورٹ مانگی تھی وہ جمع کرا دی ہے۔


خبر کا کوڈ: 213562

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/213562/کوئٹہ-میں-موٹرسائیکل-اور-موبائل-سروس-بند-کرنے-سے-دہشتگردی-کی-وارداتوں-کمی-ہوئی-ہے-رحمان-ملک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org