0
Wednesday 21 Nov 2012 00:48

اسرائیلی جارحیت، جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کا 23 نومبر کو صوبہ بھر میں احتجاجی مظاہرے کرنے کا فیصلہ

اسرائیلی جارحیت، جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کا 23 نومبر کو صوبہ بھر میں احتجاجی مظاہرے کرنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی خیبر پختونخوا نے غزہ پر جاری اسرائیلی حملوں کیخلاف 23 نومبر کو صوبہ بھر میں احتجاجی مظاہرے کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جماعت اسلامی کے صوبائی دفتر المرکز اسلامی پشاور سے جاری پریس ریلیز کے مطابق جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے امیر پروفیسر محمد ابراہیم خان نے صوبہ بھر کے جماعت اسلامی کے اُمراء اضلاع کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین کے نہتے مسلمانوں پر اسرائیل کے ظالمانہ تشدد کے خلاف 23 نومبر بروز جمعہ فلسطینیوں کیساتھ یوم اظہار یکجہتی منانے کیلئے تمام اضلاع میں مظاہرے کیے جائیں۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ حکمران بے حس ہو چکے ہیں، انہیں اسلام اور مسلمان کی فکر نہیں بلکہ ڈالر کمانے اور اپنی تجوریاں بھرنے کی فکر لگی ہوئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 213679
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش