0
Wednesday 21 Nov 2012 13:58

کربلا ایک ایسی تحریک کا نام ہے جو رہتی دنیا تک یزیدیت کے خلاف برسر پیکار رہے گی، علامہ اقتدار نقوی

کربلا ایک ایسی تحریک کا نام ہے جو رہتی دنیا تک یزیدیت کے خلاف برسر پیکار رہے گی، علامہ اقتدار نقوی
اسلام ٹائمز۔ جس طرح حسین (ع) ایک شخص کا نام نہیں بلکہ ایک ایسی تحریک کانام ہے جو دنیا کے کسی بھی کونے میں موجود ہر ظالم کے خلاف اور ہر مظلوم کی حامی ہے اُسی طرح یزیدیت بھی دنیا کے مختلف حصوں میں انسانیت اور اسلام کے خلاف ناکام سازشیں کرنے میں مصروف ہے، ہم ہر مظلوم کے حامی ہیں چاہے وہ کافر ہی کیوں نہ ہو اور ہر ظالم کے خلاف ہیں چاہے وہ مسلمان ہی کیوں نہ ہو۔ مجلس وحدت مسلمین ملتان کے ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے رحیم یار خان میں عشرہ محرم الحرام کے دوران مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کربلا ایک ایسی تحریک کا نام ہے جو رہتی دنیا تک یزیدیت کے خلاف برسرپیکار رہے گی، اُنہوں نے کہا کہ آج فلسطین پر اسرائیلی جارحیت بھی یزیدی سوچ کا نتیجہ ہے لیکن ہم سلام پیش کرتے ہیں اُن جوانوں کو کہ جو عزم حسینی کے ساتھ میدان میں اُن کے مقابل کھڑے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے تمام مسلم ممالک کو یکجا ہونا ہوگا، آج عرب لیگ، او آئی سی اور اقوام متحدہ خاموش ہے، آخر کیا وجہ ہے کہ اُنہیں وہاں بچوں، بوڑھوں اور خواتین کی لاشیں نظر نہیں آتیں؟
خبر کا کوڈ : 213879
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش