QR CodeQR Code

کربلا ایک ایسی تحریک کا نام ہے جو رہتی دنیا تک یزیدیت کے خلاف برسر پیکار رہے گی، علامہ اقتدار نقوی

21 Nov 2012 13:58

اسلام ٹائمز: ایم ڈبلیو ایم ملتان کے ضلعی سیکرٹری جنرل نے رحیم یار خان میں عشرہ محرم الحرام کی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح پوری دنیا میں یزیدی باقی ہیں اُسی طرح اُن کو شکست دینے کے لیے حسینی بھی نبردآزما ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ جس طرح حسین (ع) ایک شخص کا نام نہیں بلکہ ایک ایسی تحریک کانام ہے جو دنیا کے کسی بھی کونے میں موجود ہر ظالم کے خلاف اور ہر مظلوم کی حامی ہے اُسی طرح یزیدیت بھی دنیا کے مختلف حصوں میں انسانیت اور اسلام کے خلاف ناکام سازشیں کرنے میں مصروف ہے، ہم ہر مظلوم کے حامی ہیں چاہے وہ کافر ہی کیوں نہ ہو اور ہر ظالم کے خلاف ہیں چاہے وہ مسلمان ہی کیوں نہ ہو۔ مجلس وحدت مسلمین ملتان کے ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے رحیم یار خان میں عشرہ محرم الحرام کے دوران مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کربلا ایک ایسی تحریک کا نام ہے جو رہتی دنیا تک یزیدیت کے خلاف برسرپیکار رہے گی، اُنہوں نے کہا کہ آج فلسطین پر اسرائیلی جارحیت بھی یزیدی سوچ کا نتیجہ ہے لیکن ہم سلام پیش کرتے ہیں اُن جوانوں کو کہ جو عزم حسینی کے ساتھ میدان میں اُن کے مقابل کھڑے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے تمام مسلم ممالک کو یکجا ہونا ہوگا، آج عرب لیگ، او آئی سی اور اقوام متحدہ خاموش ہے، آخر کیا وجہ ہے کہ اُنہیں وہاں بچوں، بوڑھوں اور خواتین کی لاشیں نظر نہیں آتیں؟


خبر کا کوڈ: 213879

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/213879/کربلا-ایک-ایسی-تحریک-کا-نام-ہے-جو-رہتی-دنیا-تک-یزیدیت-کے-خلاف-برسر-پیکار-رہے-گی-علامہ-اقتدار-نقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org