QR CodeQR Code

ملتان میں بزم اصلاح مہدی اور بین المذاہب امن کمیٹی کے زیراہتمام امن واک

21 Nov 2012 14:05

اسلام ٹائمز: امن واک دربار حضرت شاہ شمس تبریز سے شروع ہوئی جو کہ علی چوک سے ہوتی ہوئی دولت گیٹ چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔


اسلام ٹائمز۔ بزم اصلاح مہدی اور بین المذاہب امن کمیٹی ملتان کے زیراہتمام دربار حضرت شاہ شمس تبریز سے دولت گیٹ چوک تک محرم الحرام میں مذہبی ہم آہنگی اور امن کے فروغ لے لیے امن واک کا اہتمام کیا گیا، امن واک میں تمام مسالک، سیاسی اور سماجی رہنمائوں نے شرکت کی، شرکاء واک کا کہنا تھا کہ اس واک کا مقصد اہل ملتان کو بتانا ہے کہ محرم الحرام میں کسی قسم کی کوئی سازش یا تخریب کاری قبول نہیں کی جائے گی۔ امن واک میں دربار حضرت شاہ شمس تبریز کے مخدوم سید طار ق عباس شمسی، سید ظفر عباس شمسی، مخدوم زوہیب گیلانی، پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء و سابق ممبر صوبائی اسمبلی نفیس احمد انصاری، پاکستان پیلزپارٹی کے رہنماء و سابق وفاقی وزیر ملک مختار احمد اعوان، مہر مزین عبا س چاون، علامہ عنایت اللہ رحمانی، بشارت عباس قریشی سمیت دیگر رہنمائوں نے شرکت کی۔


خبر کا کوڈ: 213885

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/213885/ملتان-میں-بزم-اصلاح-مہدی-اور-بین-المذاہب-امن-کمیٹی-کے-زیراہتمام-واک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org