0
Wednesday 21 Nov 2012 20:24

عزاداری کیخلاف ہر سازش کو ناکام بنا دینگے، اطہر عمران طاہر

عزاداری کیخلاف ہر سازش کو ناکام بنا دینگے، اطہر عمران طاہر
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر اطہر عمران طاہر کا کہنا ہے کہ دہشت گردی اور بم دھماکے عزاداری کو نہیں روک سکتے بلکہ اسلام دشمن قوتوں کی ایسی سرگرمیوں سے عزاداروں سے حوصلے مزید بلند ہوتے ہیں۔ کراچی میں ہونے والے بم دھماکوں کے ردعمل میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے یہ واقعات عزاداری سید الشہدا (ع) کو محدود کرنے کی سازش ہے لیکن دشمنوں کے عزائم کامیاب نہیں ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ پوری قوم متحد اور بیدار ہے اور دہشت گردوں کے عزائم کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ عزاداری سیدالشہدا (ع) ہماری روح ہے، ہم اسی کے طفیل زندہ ہیں اور عزاردی کی بقا کیلئے اپنی جانیں دینے سے کبھی دریغ نہیں کریں گے۔ اطہر عمران طاہر کا کہنا تھا کہ آئی ایس او پاکستان کے کارکن اور امامیہ سکاؤٹس چوکس رہیں اور دشمن کی نقل وحرکت پر کڑی نظر رکھیں، انہوں نے مومینن اور بانیان مجالس سے بھی اپیل کی کہ وہ باہمی اتحاد کو برقرار رکھیں۔

اطہر عمران طاہر نے کہا کہ محرم تلوار پر خو ن کی فتح کا مہینہ ہے اور دشمن ہمیں خون سے ڈرانے کی ناپاک سازش کر رہا ہے، ہم یزید کے گماشتوں اور اس کی ناجائز اولاد پر واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ ہمارے لئے موت شہد سے زیادہ شیریں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری درس گاہ کربلا ہے اور ہم نے شہادت کا سبق اپنی ماؤں کی گود میں ہی پڑھا ہے، دشمن ہمیں ہمارے مقصد سے نہیں ہٹا سکتا۔ انہوں نے پوری قوم سے اپیل کی کہ وہ پرامن رہے اور انتظامیہ کیساتھ تعاون کرے۔
خبر کا کوڈ : 214097
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش