1
0
Thursday 22 Nov 2012 02:07

جماعت اسلامی امام حسین (ع) کے مشن کی علمبردار ہے، پروفیسر ابراہیم

جماعت اسلامی امام حسین (ع) کے مشن کی علمبردار ہے، پروفیسر ابراہیم
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے امیر پروفیسر محمد ابراہیم خان نے کہا ہے کہ مسلمان امام حسین (ع) کو اپنا پیشوا اور حقیقی رہنماء مانتے ہوئے پاکستان کو اصلاحی اور اسلامی ریاست بنانے کے لئے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔ جماعت اسلامی امام حسین (ع) کے مشن کی علمبردار ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ امام حسین (ع) نے وقت کے جابر حکمرانوں کے مقابلہ میں کمر بستہ ہوکر اللہ کے دین اور رسول (ص) کی دی ہوئی شریعت کو بحیثیت قانون رائج کرنے کے لئے قابل اعتماد اور نیک سیرت نمائندوں کے ذریعے جدوجہد کی۔ امام حسین (ع) کی تعلیمات کی روشنی میں تمام حکمران اللہ اور عوام کے سامنے جوابدہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام کے قانون کے مطابق حکمران اسلامی قانون کے ویسے ہی پابند ہیں جیسے عوام۔ 

انہوں نے کہا کہ امام حسین (ع) کی تعلیمات ہمارے لئے مشغل راہ ہے۔ جماعت اسلامی اس ملک کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے لئے جدو جہد کر رہی ہے۔ بدقسمتی سے پاکستان کے کرپٹ حکمرانوں نے قوم کے مال کو بے دردی سے لوٹا اور پاکستان کے قانون کو اپنی مرضی کے مطابق تبدیل کرکے عوام کو مشکلات کی دلدل میں ڈال دیا۔ پروفیسر محمد ابراہیم خان نے صوبہ بھر کے علماء کرام اور مشائح عظام پر زور دیا کہ وہ اسوہ نواسہ رسول (ص) امام حسین (ع) کی تعلیمات کو اجاگر کرنے اور ملک سے بد امنی، جہالت دور کرنے اور امریکی مداخلت کے خاتمے کے لئے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام غزہ پر اسرائیلی جارحیت اور مظالم کے خلاف فلسطینیوں کے ساتھ یوم یکجہتی منائیں اور ملک میں اسلام کے عادلانہ نظام کے نفاذ کے لئے قرار دادیں منظور کروائیں اور مظاہرے کریں۔
خبر کا کوڈ : 214156
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

admin.
wo imam k mission pe qaim ha, but ap log murda baad amrica( paid slogan) par qaim hain, saudi arabia se ap ko riyaal milte hain kla?k un k khilaf ap ki zubaann nahi khulti,hamen marte talibaan han tum men itni jurat nahi hoti k un k khilaf bol sako, bus sirf apni tankhawa ka haq ada karte hue murda baad amrica kehte ho... tum sab tankhawa dar Kuda or Imam()as) ko kia jawab do.hum kehte hain Amrica Murda baad, saudia murda baad
ہماری پیشکش