0
Thursday 22 Nov 2012 09:30

پاکستان اور ایران کو ایک دوسرے کی فکر ہے، امریکہ طاقتور نہیں، ہماری کمزوری ہمارا نفاق ہے، احمدی نژاد

پاکستان اور ایران کو ایک دوسرے کی فکر ہے، امریکہ طاقتور نہیں، ہماری کمزوری ہمارا نفاق ہے، احمدی نژاد
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوری ایران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے کہا ہے کہ امریکہ طاقتور نہیں، ہماری کمزوری ہمارا نفاق ہے۔ پاکستان، افغانستان، ایران اکٹھے ہوں تو کوئی قوت ہمارا مقابلہ نہیں کرسکتی۔ اسلام آباد میں پاکستانی دانشوروں اور سیاستدانوں سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی صدر نے کہا کہ پاکستان میں آکر ایسا محسوس کر رہا ہوں جیسے ایران میں ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہم متحد اور یکجا ہوکر اپنی مشکلات پر قابو پالیں گے۔ پاکستان کو ایرانی حالات کی فکر ہے اور ہمیں یہاں کی۔ اسلام آباد سے تعلقات کو آخری حد تک لے جاوں گا۔
خبر کا کوڈ : 214208
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش