0
Thursday 22 Nov 2012 12:46

ملک بھر کو شیعیان حیدر کرار (ع) کے خون سے رنگین کیا جارہا ہے، تہور حیدری

ملک بھر کو شیعیان حیدر کرار (ع) کے خون سے رنگین کیا جارہا ہے، تہور حیدری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان کی تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی دنیا میں کہیں بھی مسلمانوں کا قتل عام ہوا ہے اور بالخصوص فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف آواز بلند ہوتی ہے تو پاکستان میں دیگر مسالک کی طرح شیعیان حیدر کرار (ع) کی جانب سے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن سمیت دیگر ملی تنظیموں کے ساتھ سراپا احتجاج نظر آتی ہے، آج جب امریکہ اور اسرائیل نے فلسطین میں مظلوم شہریوں کے قتل عام کا منصوبہ بنایا ہے تو اُنہیں پاکستان میں شیعیان حیدر کرار (ع) سے خوف محسوس ہو رہا ہے، جس کے باعث وہ اپنے پالتو ایجنٹوں کے ذریعے کراچی، راولپنڈی، کوئٹہ، ڈیرہ اسماعیل خان اور ملک کے دیگر شہروں میں شیعیان حیدر کرار (ع) کا قتل عام شروع کرا رکھا ہے۔ ان خیالات کا اظہار امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ملتان کے ڈویژنل صدر تہور حیدری نے ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر جواد حیدر، علی رضا نقوی، وفا عباس اور علی رضا تراب بھی موجود تھے۔
 
ڈویژنل صدر تہور حیدری کا مزید کہنا تھا کہ کراچی، راولپنڈی، کوئٹہ سمیت ملک کے دیگر حصوں کو شیعیان حیدر کرار (ع) کے خون سے رنگین کیا جارہا ہے، ملک کے حالات ایک کالعدم تنظیم کے ذریعے خراب کیے جارہے ہیں اور ہر روز لاشوں پہ لاشیں گر رہی ہیں۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ فلسطین میں جاری مظلوم فلسطینیوں کا قتل عام امریکی اور اسرائیلی سرپرستی مین کیا جارہا ہے، پاکستان اور فلسطین میں ظلم کرنے والے افراد ایک ہی ٹولے سے ہیں، آج پاکستان میں سعودی عرب کی ایماء پر محرم میں حالات کو سنگین کیا جا رہا ہے، اُنہوں نے مزید کہا کہ کراچی اور راولپنڈی میں ہونے والے حملوں کی تحقیقات مکمل کرائی جائیں اور حساس شہروں کا کنٹرول فوج کے حوالے کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 214209
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش