0
Thursday 22 Nov 2012 12:55

ملتان، یونیورسٹی آف انجینئرنگ کے طلباء کا اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

ملتان، یونیورسٹی آف انجینئرنگ کے طلباء کا اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ غزہ پر جاری مسلسل اسرائیلی جارحیت کے خلاف ملک کے دیگر شہروں کی طرح ملتان میں مختلف کالج اور یونیورسٹیوں کے طلباء و طالبات نے احتجاجی مظاہرے کیے، طلباء نے کلاسوں کا بائیکاٹ کر کے اساتذہ کے ہمراہ سخت نعرے بازی کی، یونیورسٹی آف انجینئرنگ ملتان کے طلباء نے مین خانیوال روڈ بلاک کرکے امریکہ مخالف نعرے لگائے۔ مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز اُٹھا رکھے تھے جن پر امریکہ، اسرائیل، یو این او اور او آئی سی کے خلاف نعرے درج تھے، مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ملتان کے رہنماء علی رضا تراب و دیگر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے نوجوان فلسطینی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ امریکہ کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرے۔ 

اس کے علاوہ ایمرسن کالج، ولایت حسین اسلامیہ کالج اور گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی کے طلبہ نے بھی غزہ پر جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے، مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پاکستانی حکومت اپنا واضح اور ٹھوس موقف کا اعلان کرے اور جتنا ممکن ہو سکے فلسطینی عوام کی معاونت کی جائے۔
خبر کا کوڈ : 214214
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش