0
Thursday 22 Nov 2012 18:27

دہشت گردی میں لشکر جھنگوی اور افغان شہری ملوث ہیں، رحمان ملک

دہشت گردی میں لشکر جھنگوی اور افغان شہری ملوث ہیں، رحمان ملک
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ نے راولپنڈی دھماکے میں زخمی ہونے والے چار پولیس اہلکاروں کو قائداعظم میڈل دینے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے تین گروپ محرم الحرام میں تباہی پھیلانا چاہتے ہیں، انٹیلی جنس معلومات دیکھنے کے بعد موبائل اور موٹرسائیکل پر پابندی کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ وزیر داخلہ رحمن ملک نے راولپنڈی کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال کا دورہ کیا اور دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں رحمن ملک کا کہنا تھا کہ راولپنڈی میں ہونے والی دہشت گردی کے حوالے سے اہم شواہد ملے ہیں۔

رحمان ملک کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس نے بہترین کام کیا ہے اور یہ کسی کی غفلت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی میں لشکر جھنگوی اور افغان شہری ملوث ہیں۔ آئندہ تین دن انتہائی خطرناک ہیں، مختلف اطلاعات موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام انٹیلی جنس اداروں کو اگلے تین دن صرف دہشت گردی روکنے کی ہدایت کی ہے۔ آئندہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ساتھ انٹیلی جنس اداروں سے بھی جواب طلبی ہوگی۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ انٹیلی جنس معلومات دیکھنے کے بعد موبائل اور موٹرسائیکل پر پابندی کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ڈی ایٹ کانفرنس کے موقع پر اسلام آباد کے قریب ایسی دہشت گردی پاکستان کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے۔
خبر کا کوڈ : 214370
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش