0
Friday 23 Nov 2012 01:59

کشمیر یونیورسٹی میں اسرائیل اور امریکہ مخلاف احتجاج

کشمیر یونیورسٹی میں اسرائیل اور امریکہ مخلاف احتجاج
اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی جارحیت و بربریت کے خلاف اور فلسطینیوں کے حق میں وادی کشمیر میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ ہنوز جاری ہے، آج پریس کالونی سرینگر میں نوجوانوں نے احتجاجی مظاہرے کرتے ہوئے بھارتی حکومت کی خارجہ پالیسی اور عالمی برادری کی خاموشی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے امریکہ اور اسرائیل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جبکہ پولیس نے احتجاجی مظاہرین کے جلوس کی لالچوک کی طرف پیش قدمی کو ناکام بناتے ہوئے ایک درجن کے قریب مظاہرین کو حراست میں لے لیا، ادھر مقبوضہ کشمیر کی سب سے بڑی درس گاہ کشمیر یونیورسٹی بھی آج اس وقت اسرائیل اور امریکہ مخالف نعروں سے گونج اٹھی جب طلبہ نے کلاسوں کا بائیکاٹ کرکے اسرائیلی بربریت کے خلاف بھرپور احتجاجی مظاہرے کرتے ہوئے وائس چانسلر کے دفتر کے باہر کئی گھنٹوں تک دھرنا دیا۔
 
اس دوران طلبہ نے معصوم اور نہتے فلسطینی عوام کے قتل عام پر زبردست برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیلی پرچم نذر آتش کیا جبکہ طلبہ نے اسلامی ممالک پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ قتل عام پر مجرمانہ خاموشی اختیار کرنے کے بجائے آواز بلند کریں، اسرائیلی جارحیت کے خلاف طلبہ نے کلاسز کا بائیکاٹ کرکے یونیورسٹی احاطے میں جمع ہو کر دن بھر احتجاجی مظاہرے جاری رکھے اور امریکہ و اسرائیل مخالف نعرے بازی بھی کرتے رہے۔
خبر کا کوڈ : 214372
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش