0
Friday 23 Nov 2012 02:19

پشاور، سات محرم الحرام کے ماتمی جلوس اور مجالس اختتام پزیر

پشاور، سات محرم الحرام کے ماتمی جلوس اور مجالس اختتام پزیر

اسلام ٹائمز۔ ملک کے دیگر حصوں کی طرح پشاور میں بھی سات محرم الحرام کے ماتمی جلوس اور مجالس عزاء اختتام پزیر ہو گئیں، جمعرات کے روز پشاور میں دو بڑے جلوس نکالے گئے، جو امام بارگاہ سید عالم شاہ اور امام بارگاہ فیض پنجتنی علی کالونی سے برآمد ہوئے اور روایتی راستوں سے ہوتے ہوئے واپس انہی مقامات پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوئے، اس موقع پر نوحہ خوانوں نے نوحہ خوانی کی اور عزاداروں نے ماتمی جلوس کے دوران سینہ کوبی کرتے ہوئے شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کیا، جلوس کے مقررہ راستوں پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، اس موقع پر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن اور مختار فورس کے سکاؤٹس اپنے فرائض سر انجام دے رہے تھے۔
 
علاوہ ازیں پشاور کی امام بارگاہوں میں شہدائے کربلا کی یاد میں مجالس عزاء کا انعقاد بھی کیا، جو رات گئے اختتام پزیر ہو گئیں، اس موقع پر علمائے کرام نے خطاب کرتے ہوئے یزید وقت امریکہ اور اسرائیل سے برسر پیکار ہونے کے لئے قیامِ مقصد حسین (ع) کا تذکرہ کیا۔ آٹھ محرم الحرام بروز جمعہ بوقت 3 بجے امام بارگاہ سید نجف علی شاہ چو ک ناصر خان سے مرکزی جلوسِ ذوالجناح برآمد ہوگا، قبل ازیں مجلس عزاء سے ذاکر اہلیبیت (ع) اخونذادہ مجاہد علی خطاب کریں گے اور جلوس روایتی راستوں جوہر علی روڈ، قصہ خوانی، کوچی بازار، کوچہ رسالدار، کوہاٹی چوک، چرچ روڈ، اور چوک شہباز سے ہوتا ہوا واپس اسی امام بارگاہ پر اختتام پذیر ہوگا۔ جبکہ مختلف امام بارگاہوں میں مجالس عزاء منعقد کی جائیں گی۔

خبر کا کوڈ : 214401
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

متعلقہ خبر
ہماری پیشکش