0
Friday 23 Nov 2012 02:24

ملتان، ساتویں محرم کے54 جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے اختتام پذیر

ملتان، ساتویں محرم کے54 جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے اختتام پذیر
اسلام ٹائمز۔ ساتویں محرم الحرام کے موقع پر ملک کے دیگر شہروں کی طرح ملتان میں بھی علم اور ذوالجناح کے جلوس نکالے گئے، نوحہ خوانوں نے نوحہ خوانی اور عزاداروں نے ماتم داری کی، ساتویں محرم کے موقع پر پورے ملتان شہر سے چھوٹے بڑے 54 جلوس نکالے گئے، جن کی سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے تھے، جلوس کے راستوں کو پہلے سے بند کیا گیا تھا اور حساس روٹس پر جامہ تلاشی لی گئی۔ ساتویں محرم کا سب سے بڑا جلوس دو بجے دن امام بارگاہ حیدریہ گلگشت کالونی سے برآمد ہوا جو کہ اپنے مقررہ راستوں سے ہوا شام چھ بجے اُسی امام بارگاہ میں اختتام پذیر ہوا، جبکہ اس کے علاوہ دوسرا بڑا جلوس جیل موڑ سے شام پانچ بجے شروع ہوا جو کہ اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا رات نو بجے الطاف حسین کے مکان پر اختتام پذیر ہوا، اس کے علاوہ حسن آباد، حویلی مرید شاہ، امام بارگاہ لال کرتی کینٹ، چوک شاہ عباس، قاسم بیلہ، پیراں غائب اور دیگر علاقوں سے علم اور ذوالجناح کے جلوس برآمد ہوئے جو کہ اختتام پذیر ہوئے۔
خبر کا کوڈ : 214477
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش