0
Friday 23 Nov 2012 02:28

عاشورہ کے موقع پر جلوسوں اور مجالس کی سیکورٹی پاک فوج کے حوالے کی جائے، علامہ اقتدار نقوی

عاشورہ کے موقع پر جلوسوں اور مجالس کی سیکورٹی پاک فوج کے حوالے کی جائے، علامہ اقتدار نقوی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ملتان کے سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے ’’اسلام ٹائمز‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے سیکورٹی ادارے ملک میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں، ملک میں کہیں بھی لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال نظر نہیں آرہی، کراچی اور راولپنڈی میں امام بارگاہ اور جلوس عزاء میں خودکش حملوں کے بعد سیکورٹی اداروں کی مزید قلعی کھل گئی ہے، عاشور کے موقع پر امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے جلوسوں اور مجالس کی حفاظت کی ذمہ داری پاک فوج کے حوالے کی جائے۔ علامہ اقتدار حسین نقوی نے مزید کہا کہ ملک انتہائی مخدوش صورتحال سے دوچار ہے، وفاقی اور صوبائی حکومتیں عوام کے مسائل حل کرنے کی بجائے واقعات کی ذمہ داری ایک دوسرے پر ڈال رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ہر محب وطن کو چاہیے کہ وہ یوم عاشور کے موقع پر اپنے آپ کو رضا کار کے طور پر پیش کرے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جاسکے، اُنہوں نے رانا ثناء اللہ کے بیان کے حوالے سے کہا کہ وہ فاتر العقل ہے آج یہ وہ باتیں کر رہا ہے جو چودہ سو سال سے یزید اور اُسکے پیروکار کر رہے ہیں، اُنہوں نے کہا کہ عزاداری سید الشہداء (ع) کو کسی بھی صورت میں محدود نہیں کیا جائے گا، دشمن سمجھتا ہے کہ وہ ہماری مجالس اور جلوسوں میں خودکش حملے کر کے ہمارے حوصلے پست کردے گا تو یہ اُسکی سب سے بڑی بھول ہے یہ حسینی جوان کٹ تو سکتے ہیں لیکن عزاداری سیدالشہداء (ع) سے ایک قدم پیچھے نہیں ہٹ سکتے۔
خبر کا کوڈ : 214480
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش