0
Friday 23 Nov 2012 02:27

حالیہ حملے قابل مذمت ہیں، پاکستانی حکومت شیعہ برادری کو تحفظ دینے میں ناکام ہوگئی ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

حالیہ حملے قابل مذمت ہیں، پاکستانی حکومت شیعہ برادری کو تحفظ دینے میں ناکام ہوگئی ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل
اسلام ٹائمز۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ پاکستانی حکومت شیعہ برادری کو تحفظ دینے میں ناکام ہوگئی ہے۔ انسانی حقوق کی عالمی تنظیم کی ڈپٹی ایشیاء پیسیفک ڈائریکٹر پولی ٹرسکاٹ کا کہنا ہے کہ شیعہ برادری کے خلاف حالیہ حملے قابل مذمت ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے مذہبی جلوسوں پر حالیہ حملوں کو انسانی حقوق اور انسانیت کے بنیادی اصولوں کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کوئٹہ، گلگت اور کراچی میں شیعہ برادری کو دہشت گردی کی کارروائیوں میں بے دردی سے ہلاک کیا جا رہا ہے۔ پولی ٹرسکاٹ نے کہا کہ حکومت ان کارروائیوں کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لا کر کڑی سزا دے۔ انہوں نے کہا کہ مجرموں کو سزا نہ ملی تو یہ سمجھا جائے گا کہ حکومت شہریوں کو تحفظ دینے میں ناکام ہوچکی ہے یا انہیں تحفظ دینا ہی نہیں چاہتی۔ ایمنسٹی کے مطابق رواں سال شیعہ برادری کے خلاف دہشت گردی کی 39 کارروائیاں ہوچکی ہیں، جن کے کسی ذمہ دار کو سزا نہیں ملی۔
خبر کا کوڈ : 214482
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش