0
Saturday 24 Nov 2012 03:15

فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ملتان میں ایم کیو ایم کا احتجاجی مظاہرہ

فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ملتان میں ایم کیو ایم کا احتجاجی مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی اپیل پر ملتان میں ایم کیو ایم کے زیر اہتمام فلسطینی مظلوموں پر اسرائیلی جارحیت اور محرم الحرام میں ہونے والے خودکش حملوں کے خلاف چوک قدیر آباد میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرے کی قیادت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے ممبر مفتی عبدالقوی، ایم کیو ایم جنوبی پنجاب کے رہنماء شمشاد جعفری اور اے پی ایم ایس کے رہنماء عمران گاڈی نے کی۔ مظاہرین میں شامل چھوٹے چھوٹے بچوں نے کتبے اُٹھا رکھے تھے جن پر محرم الحرام کے دوران کراچی میں اور راوولپنڈی میں ہونے والے سانحات کے خلاف الطاف حسین کے بیانات درج تھے، مظاہرین نے اس موقع پر امریکہ اور صہیونی ریاست اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
 
مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مفتی عبدالقوی کا کہنا تھا کہ ہم الطاف حسین کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ جنہوں نے پاکستان کے مسئلے میں اپنا مثبت کردار ادا کیا، اُنہوں نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل صرف پاکستان کے نہیں بلکہ عالم اسلام کے دشمن ہیں۔ ایم کیو ایم جنوبی پنجاب کے رہنماء شمشاد جعفری و دیگر رہنمائوں کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ پر کیے جانیوالے حملوں میں شہید ہونے والے بچوں، بوڑھوں اور خواتین کو سلام پیش کرتے ہیں، اُنہوں نے کہا کہ قائد تحریک الطاف بھائی اور ایم کیو ایم کے جذبات مظلوم فلسطینی بھائیوں کے ساتھ ہیں، احتجاجی مظاہرے کے آخر مفتی عبدالقوی نے دعا کرائی۔
خبر کا کوڈ : 214593
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش