0
Friday 23 Nov 2012 21:42

لاہور، قلعہ بھٹیاں میں 3 سو سال سے شیعہ سنی ایک مسجد میں نماز پڑھتے ہیں

لاہور، قلعہ بھٹیاں میں 3 سو سال سے شیعہ سنی ایک مسجد میں نماز پڑھتے ہیں
اسلام ٹائمز۔ لاہور کے نواحی علاقے مرید کے کا قدیم گاؤں قلعہ بھٹیاں جہاں تین سو سال سے آج بھی شیعہ سنی ایک ہی جامع مسجد میں اپنے مقررہ اوقات پر اذان دیتے اور نماز ادا کرتے ہیں ایک ہی لاؤڈ اسپیکر پر دونوں مسالک کے موذن اپنے اپنے وقت پر اذان دیتے ہیں۔ محرالحرام اور شیعہ حضرات کے دیگر دن تہوار پر سنی حضرات سکیورٹی، لنگر کا اہتمام کرتے ہیں، یکم محرم الحرام سے شہدا کربلا کے چہلم تک گاؤں کے پانچ سو سے زائد گھروں میں کھانا نہیں پکتا، بچے بوڑھے، خواتین، مرد تمام افراد لنگر سے کھانا کھاتے ہیں۔

جلوس اور مجالس کے دوران سنی حضرات مثالی سکیورٹی فرائض انجام دیتے ہیں اس گاؤں محرم کے عشرہ میں روزانہ تین بڑی مجالس عزا ہوتی ہیں، جن میں کم از کم دس ہزار لوگ شریک ہوتے ہیں۔ ملک کے مایہ ناز شیعہ علماء خطاب کرتے ہیں کسی کو تفرقہ بازی کی اجازت نہیں ہوتی۔ گاؤں کے نمبر دار چودھری ارجمند بھٹی، بزرگ حاجی محمد یوسف اور ڈاکٹر غلام حیدر بھٹی کا کہنا ہے انکے گاؤں میں تین سو سال سے شیعہ سنی ایک ہی مسجد میں نماز ادا کرتے ہیں اور پیار محبت کی اور احترام کی انتہا یہ ہے کہ آپس میں گہری رشتہ داری بھی کی ہو ئی ہے۔ انہوں نے کہا پاکستان میں شیعہ سنی کوئی جھگڑا نہیں اسلام دشمن اور پاکستان دشمن دہشت گردی کر رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 214647
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش