QR CodeQR Code

امریکی شہریوں کا دہشت گرد کارروائیوں کی تربیت لینا ڈراوٴنا خواب ہے،این ڈبلیو پیٹرسن

6 Mar 2010 15:44

اسلام ٹائمز:امریکی سفیر نے کہا ہے کہ امریکی شہری دیگر ممالک سے دہشت گردی کی تربیت لے رہے ہیں اور یہ امریکہ کے لئے ایک ڈراوٴنا خواب ہے


لاس اینجلس:اسلام ٹائمز-اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان میں امریکی سفیر این ڈبلیو پیٹرسن نے کہا ہے کہ متعدد امریکی شہری دیگر ممالک میں دہشت گردی کی تربیت حاصل کر رہے ہیں جن کو روکنے کیلئے امریکا کچھ نہیں کر سکتا۔لاس اینجلس میں عالمی پالیسی کے حوالے سے ہونے والی کانفرنس سے خطاب میں این ڈبلیو پیٹرسن کا کہنا تھا کہ امریکی پاسپورٹ کے حامل افراد کے القاعدہ اور دیگر دہشت گرد گروپوں سے روابط کے حوالے سے پاکستان اور دوسرے ممالک کی مدد سے معلومات اکھٹی کی جا رہی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ امریکی شہریوں کا دہشت گرد کارروائیوں کی تربیت ڈراوٴنا خواب ہے۔


خبر کا کوڈ: 21467

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/21467/امریکی-شہریوں-کا-دہشت-گرد-کارروائیوں-کی-تربیت-لینا-ڈراوٴنا-خواب-ہے-این-ڈبلیو-پیٹرسن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org