0
Saturday 24 Nov 2012 17:10

صیہونیوں کیخلاف کامیابی کا واحد رستہ استقامت و جہاد، تحریک مزاحمت کی حمایت جاری رکھیں گے، علی لاریجانی

صیہونیوں کیخلاف کامیابی کا واحد رستہ استقامت و جہاد، تحریک مزاحمت کی حمایت جاری رکھیں گے، علی لاریجانی
اسلام ٹاٹمز۔ اسلامی جمہوری ایران کی مجلس شوریٰ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی اور لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری نے باہمی تعلقات میں فروغ اور لبنان و فلسطین کی استقامت کی حمایت پر تاکید کی ہے۔ ڈاکٹر علی لاریجانی نے گذشتہ روز بیروت میں نبیہ بری سے ملاقات کی۔ انہوں نے غزہ پر صیہونی حکومت کی آٹھ روزہ جارحیت میں فلسطینی استقامت کی فتح کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ لبنانی عوام تھے، جنہوں نے تینتیس روزہ جنگ میں صیہونی حکومت کی شکست کا سلسلہ شروع کیا تھا۔ ڈاکٹر لاریجانی نے کہا کہ غزہ میں صیہونی حکومت کے خلاف فلسطینی استقامت کی فتح سے اس بات کا برحق ہونا ثابت ہوتا ہے کہ صیہونی حکومت کے خلاف کامیابی کی واحد راہ استقامت و جہاد ہے۔
 
انہوں نے فلسطین کے بارے میں بعض اسلامی ملکوں کے موقف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی بیان بازی سے فلسطینی قوم کے مسائل حل نہیں ہوسکتے، بلکہ ملت فلسطین یہ توقع رکھتی ہے کہ اسلامی ممالک حقیقی معنی میں اس کی مدد کریں گے۔ اسلامی جمہوری ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا کہ ایران فخر سے اعلان کرتا ہے کہ وہ فلسطین اور لبنان کی قوموں کے ساتھ ہے اور جو ممالک بھی استقامت کے ساتھ ہونگے، ان کی حمایت کرے گا۔ لبنانی اسپیکر نے بھی غزہ میں فلسطینی استقامت کی فتح کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ فتح علاقے میں استقامت کی حمایت میں ایک نیا موڑ ثابت ہوگی۔ انہوں نے امید کا اظہار کیا ایران اور لبنان کے تعلقات میں فروغ آئے گا۔
خبر کا کوڈ : 214811
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش