0
Saturday 24 Nov 2012 17:31

دہشتگرد اسلام اور پاکستان کے دشمن ہیں، رحمان ملک کا موبائل سروس بند نہ ہونیکی تحقیقات کا حکم

دہشتگرد اسلام اور پاکستان کے دشمن ہیں، رحمان ملک کا موبائل سروس بند نہ ہونیکی تحقیقات کا حکم
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ نے ڈیرہ اسماعیل خان میں بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے مضافات میں موبائل فون بند نہ کئے جانے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں بم دھماکے کے بعد وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے ڈی آئی جی ڈیرہ اسماعیل خان کو ٹیلی فون کیا اور بم دھماکے کی تفصیلات حاصل کیں۔ رحمان ملک نے ڈی آئی جی کو ہدایت کی کہ عزاداری کے تمام جلوسوں کی فول پروف سکیورٹی یقینی بنائی جائے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے ڈی آئی خان بم دھماکے کی رپورٹ بھی طلب کی ہے، ان کا کہنا ہے کہ دہشت گرد اسلام اور پاکستان کے دشمن ہیں۔
 
دیگر ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے راولپنڈی کے بعض علاقوں میں ایک موبائل کمپنی کی سروس بند نہ کرنے کا نوٹس لے لیا۔ ایف آئی اے کو تمام موبائل ٹاوروں کی خود نگرانی کرنے کی ہدایت کر دی۔ وزارت داخلہ سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے راولپنڈی کے بعض علاقوں میں ایک موبائل کمپنی کی سروس بند نہ کرنے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا۔ 

وزیر داخلہ نے متعلقہ کمپنی کو فوری طور پر سروس بند کرنے کا حکم دیتے ہوئے ایف آئی اے کو تمام ٹاوروں کی خود نگرانی کی ہدایت کر دی ہے۔ وزات داخلہ کے مطابق رحمان ملک نے ڈی آئی خان میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے آئی جی خیبرپختونخوا سے رپورٹ طلب کرلی۔ وزیرداخلہ نے ڈی آٰئی خان میں بھی موبائل سروس بند نہ کرنے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 214813
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش