0
Sunday 25 Nov 2012 01:32

ڈیرہ اسمٰعیل خان میں امام بارگاہ کے قریب ہونے والے بم دھماکے کی مذمت کرتے ہیں، شاہی سید

ڈیرہ اسمٰعیل خان میں امام بارگاہ کے قریب ہونے والے بم دھماکے کی مذمت کرتے ہیں، شاہی سید
اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید نے ڈیرہ اسمٰعیل خان بنوں چورنگی میں امام بارگاہ کے قریب ہونے والے بم دھماکے کے نتیجے میں معصوم بچوں سمیت متعدد بے گناہ جانی نقصان اور زخمی ہونے کی شدید مذمت کرتے کہا ہے کہ معصوم بچوں، شہریوں اور قانون نافذ کرنے والے جوانوں کو شہید کرنے والے نہ صرف ملک بلکہ پوری انسانیت کے لیے شدید خطرہ ہیں، ایک بے گناہ انسان کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے، یہ واقعہ نہ دین کی خدمت ہیں نہ انسانیت کی، ایسے واقعات دوسروں کو پروپیگنڈے کرنے کا موقع فراہم کرنے کا سبب بنتے ہیں۔ باچا خان مرکز سے جاری کردہ بیان میں عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر اور پختون ایکشن کمیٹی (لویہ جرگہ) کے چیئرمین سینیٹر شاہی سید نے مزید کہا ہے کہ خوف و دہشت اور جہالت کے تاریکی کے خاتمے کے لیے ہمارے حوصلے بلند ہیں اور قوم کی درست سمت میں رہنمائی کرتے ہوئے فوج اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ عملی جدوجہد کرتے ہوئے اپنی جانیں دھرتی پر نچھاور کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹھوس مؤقف کی پاداش میں آج ہمیں بیک وقت کئی محاذوں پر دہشت گردی کا سامنا ہے اور ہمارے سرکردہ رہنماؤں، ذمہ داران اور کارکنان کو چن چن کر نشانہ بنایا جارہا ہے مگر ہم حسینیت کی راہ پر چلتے ہوئے حق و سچائی کا پرچم مضبوطی سے تھامے ہوئے ہیں اور ہم پر امید ہیں کہ جلد ملک سے دہشت گردی اور انتہاء پسندی کا خاتمہ ہوجائے گا، ضرورت اس امر کی ہے کہ عوام چند مٹھی بھر دہشت گردوں کے خلاف یک آواز ہوں اور ریاستی اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کرتے ہوئے ان کے حوصلے بلند کریں۔
خبر کا کوڈ : 214924
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش