0
Sunday 25 Nov 2012 02:48

ڈاکٹر لاریجانی اور سید حسن نصراللہ کی ملاقات، صیہونی قابض حکومت کا واحد علاج تحریک مزاحمت قرار

ڈاکٹر لاریجانی اور سید حسن نصراللہ کی ملاقات، صیہونی قابض حکومت کا واحد علاج تحریک مزاحمت قرار
اسلام ٹائمز۔ جمہوری اسلامی ایران کی مجلس شورایٰ اسلامی کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی اور حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے صہیونی حکومت کے غاصبانہ قبضے کے خاتمہ اور علاقے کی قوموں کے اہداف کے حصول کی واحد راہ مقاومت کو قرار دیا ہے۔ ڈاکٹر علی لاریجانی نے ہفتے کے روز لبنان میں حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصر اللہ سے ملاقات میں غزہ کے خلاف صہیونی حکومت کی 8 روزہ جنگ میں فلسطین کی تحریک مزاحمت کی حالیہ کامیابی کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی ملت فلسطین کے بلند حوصلہ، استقامت اور فلسطینی گروہوں کی دلیرانہ جدوجہد کی مرہون منت تھی۔

ڈاکٹر لاریجانی نے کہا کہ غزہ کی دوسری جنگ میں فلسطینیوں کی حالیہ کامیابی کو جو جنوبی لبنان کی 33 روزہ اور غزہ کی 22 روزہ جنگ کے سلسلے کی ایک کڑی ہے، اس نے علاقے میں تحریک مزاحمت کی طاقت و توانائی اور صہیونی حکومت کی ناتوانی کو آشکارا کر دیا ہے، حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے ایرانی حکام اور ملت ایران کو صیہونی حکومت کے مقابلے میں فلسطینی قوم اور مزاحمتی گروہوں کی کامیابی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ غاصب صہیونی حکومت کے مقابلے میں فلسطینی قوم اور مزاحمتی گروہوں کا دوسرا غیر معمولی کارنامہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 214960
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش