QR CodeQR Code

فاٹا ارکان پارلیمنٹ کا امریکہ میں اسکینگ سے انکار،احتجاجاً وطن واپسی

7 Mar 2010 11:18

اسلام ٹائمز:فاٹا کے پارلیمانی وفد نے امریکہ میں باڈی سکینگ سے انکار کرتے ہوئے احتجاجاً اپنا دورہ منسوخ کر دیا ہے


واشنگٹن:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق فاٹا کے 6 ارکان پارلیمنٹ پر مشتمل وفد نے امریکہ میں اسکینگ کرانے سے انکار کرتے ہوئے احتجاجاً دورہ منسوخ کر دیا ہے اور وہ احتجاجاً وطن واپس روانہ ہو رہے ہیں۔فاٹا کا پارلیمانی وفد سینیٹر عباس آفریدی کی قیادت میں سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی دعوت پر امریکہ گیا تھا،وفد میں سینیٹر حافظ محمد رشید،ارکان قومی اسمبلی اخونزادہ چٹان،ساجد حسین طوری،کامران خان اور جواد خان شامل ہیں،وفد کے سربراہ سینیٹر عباس آفریدی نے جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ پارلیمانی وفد کو واشنگٹن میں اسیکنگ کرانے کا کہا گیا جس پر انہوں نے احتجاج کرتے ہوئے دورہ منسوخ کر دیا ہے اور وہ پاکستان واپس جا رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق وفد کے ارکان براستہ کویت پاکستان پہنچیں گے۔


خبر کا کوڈ: 21499

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/21499/فاٹا-ارکان-پارلیمنٹ-کا-امریکہ-میں-اسکینگ-سے-انکار-احتجاجا-وطن-واپسی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org