0
Monday 26 Nov 2012 13:32

بلتستان کے دونوں اضلاع اسکردو اور گنگچھے میں جلوس عاشورا پر امن طور پر اختتام پذیر

بلتستان کے دونوں اضلاع اسکردو اور گنگچھے میں جلوس عاشورا پر امن طور پر اختتام پذیر
اسلام ٹائمز۔ اسکردو میں جلوس عاشورا پر امن طور پر اختتام پذیر ہوگیا۔ اسکردو شہر میں جلوس میں ہزاروں عزادار شریک ہوئے۔ مختلف مقامات سے جلوس ہائے عزاء، علم اور تعزیہ بھی برآمد ہوئے۔ تمام جلوس جو اپنے روایتی راستوں سے ہوتے ہوئے شبیہہ قتل گاہ پر پہنچے جہاں سینہ زنی کےبعد واپس اپنے مقامات مقصود پر پر امن طور پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوئے۔ جلوس عزاء کی سیکیورٹی کےفرائض پولیس اہلکاروں کے علاوہ جی بی اسکاؤٹس، العباس اسکاؤٹس اور امامیہ اسکاؤٹس کے جوانوں نے سر انجام دی۔ اسکردو میں برآمد ہونے والے ماتمی دستوں میں دستہ حسینیہ حسین آباد، دستہ عباسیہ کرسمہ تھنگ، دستہ حسینیہ الڈینگ، دستہ حیدریہ کھرگرونگ، دستہ حیدریہ حسن کالونی، دستہ آل عباء سکمیدان، دستہ حسینیہ سندوس، دستہ عباستیہ نیورنگاہ، دستہ عباسیہ شگریخورد اور قدیمی دستہ لسوپی شامل تھے۔

جلوس عزاء کی سیکیورٹی کے لیے فضائی نگرانی وزیر اعلی ٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے کی۔ ڈسٹرکٹ ہسپتال کے عملے اور ریسکیو کے عملے اور گاڑیاں کسی بھی ناخشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے مستعد تھے۔ اس موقع پر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان بلتستان کے زیر اہتمام مجلس عزا حسینی چوک اسکردو پر منعقد ہوئی۔ مجلس عزاء میں دستہ امامیہ بلتستان کے صاحب بیاض کم سن نوحہ خوان شیراز حسن نے نوحہ خوانی کی۔ مجلس عزاء سے معروف عالم دین سید علی رضوی نے مقصد کربلاء پر روشنی ڈالی۔ ہزاروں کی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے آغا علی رضوی نے یزید وقت، فرعون عصرامریکہ اور اس کی ناجائز اولاد اسرائیل کی جنایت کاروں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے حضور پاک کی شان میں گستاخی کر کے ہمارے دلوں پر جو زخم لگائے ہیں وہ کبھی مندمل نہیں ہوسکتے، ہماری حکومت میں کوئی غیرت دینی ہوتی تو امریکہ سے تعلقات ختم کر چکی ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت ہوش کے ناخن لے اور فساد کی جڑ یو ایس ایڈ کی بلتستان میں سرگرمیوں کو ختم کرے ورنہ ہم طاقت کے استعمال سے اس ملک دشمن اسلام دشمن شیطان کے ایجنٹ کو اپنے علاقے سے صاف کردیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مقامی انتظامیہ ہمیشہ غلط پالیسیوں پر گامزن ہے احتجاج کرنے والوں پر مختلف دفعات لگانا جمہوریت اور آئین کے ساتھ خیانت ہے۔
خبر کا کوڈ : 215136
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش