0
Sunday 7 Mar 2010 12:49

عراق میں عام انتخابات کا آغاز، متعدد مقامات پر دھماکے

عراق میں عام انتخابات کا آغاز، متعدد مقامات پر دھماکے
اسلام ٹائمز – فارس نیوز ایجنسی کے مطابق عراق میں پارلیمانی انتخابات کیلئے ووٹنگ آج 7 مارچ بروز اتوار کو مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بجے شروع ہو گئی ہے۔ انتخابات میں ہر قسم کی تخریب کاری کا مقابلہ کرنے کیلئے سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔ سابق عراقی ڈکٹیٹر صدام حسین کی سرنگونی کے بعد عراق میں یہ دوسرے پارلیمانی الیکشن ہیں۔
دوسری طرف رویٹرز کے مطابق عراق کے سیکورٹی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ بغداد کے مغربی علاقے میں ایک ووٹنگ سنٹر کے نزدیک دو گولے آ کر گرے۔ اسی طرح سڑک کے کنارے دو بم پھٹنے کی اطلاع بھی موصول ہوئی ہے لیکن جانی اور مالی نقصان کی تفصیلات بیان نہیں کی گئیں۔
فرانس نیوز ایجنسی نے رپورٹ دی ہے کہ بغداد کے شمال مشرق میں واقع "اور" کے علاقے میں ایک بم پھٹنے کی وجہ سے 12 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہو گئے۔ یہ بم ایک رہائشی مکان کے نزدیک پھٹا جسکی وجہ سے وہ مکان تباہ ہو گیا۔
#
خبر کا کوڈ : 21514
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش