QR CodeQR Code

لاہور کا مرکزی جلوس شبیہہ ذوالجناح کربلا گامے شاہ میں اختتام پذیر

26 Nov 2012 01:45

اسلام ٹائمز: جلوس کے شرکا نے چوک رنگ محل میں آئی ایس او موچی گیٹ کے زیراہتمام علامہ حیدر علی الموسوی کی امامت میں ادا کی گئی۔ جس میں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے بھی آئی ایس او کے دستے میں کھڑے ہوکر ماتمداری کی۔


اسلام ٹائمز۔ نثار حویلی اندرون موچی گیٹ سے برآمد ہونے والا لاہور  شبیہ ذوالجناح اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا، کربلا گامے شاہ میں پرامن طور پر اختتام پذیر ہو گیا ہے۔ شب عاشور کو برآمد ہونے والے جلوس شبیہ ذوالجناح 21 گھنٹوں بعد اپنی منزل پر پہنچا۔ شبیہہ ذوالجناح کے جلوس کی آمد پر بیرون بھاٹی گیٹ پہلے سے موجود لوگوں نے پرنم آنکھوں سے پہلے استقبال کیا اور پھر رخصت کیا۔ یہاں جلوس کی آمد کے ساتھ زنجیر زنی، ماتمداری اور نوحہ خوانی شروع ہو گئی۔

جلوس کے شرکا نے چوک رنگ محل میں آئی ایس او موچی گیٹ کے زیراہتمام علامہ حیدر علی الموسوی کی امامت میں ادا کی گئی۔ جس کے بعد امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کا ماتمی دستہ تشکیل پایا۔ جس میں نوحہ خوانی اور ماتمداری کی گئی۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے بھی آئی ایس او کے دستے میں کھڑے ہوکر ماتمداری کی۔


خبر کا کوڈ: 215149

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/215149/لاہور-کا-مرکزی-جلوس-شبیہہ-ذوالجناح-کربلا-گامے-شاہ-میں-اختتام-پذیر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org