0
Monday 26 Nov 2012 16:35

کراچی میں یوم عاشور کے مرکزی جلوس میں ایم کیو ایم کے رہنماؤں کی شرکت

کراچی میں یوم عاشور کے مرکزی جلوس میں ایم کیو ایم کے رہنماؤں کی شرکت
اسلام ٹائمز۔ یوم عاشور کے موقع پر کراچی کے ایم اے جناح روڈ سے برآمد ہونے والے مرکزی ماتمی اور عزاداران حسین (ع) کے جلوس میں ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرز ڈاکٹر فاروق ستار، انیس احمد قائم خانی، ڈاکٹر نصرت، رابطہ کمیٹی کے دیگر اراکین اور اراکین پارلیمنٹرین نے شرکت کی اور جلوس کے ساتھ ساتھ رہے۔ مرکزی ماتمی جلوس کی گزرگاہوں پر ایم کیو ایم کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے طبی کیمپس قائم کئے گئے تھے جبکہ ایم کیو ایم کے مختلف سیکٹروں کی جانب سے شربت اور پانی کی سبیلیں بھی لگائی گئیں تھیں اور لنگر کا اہتمام کیا گیا تھا۔ ایم کیو ایم کے رہنماؤں نے جلوس میں شریک علمائے کرام اور ماتمی انجمنوں کے عہدیداران سے ملاقاتیں کیں اورجلوس کی گزرگاہوں پر سیکیورٹی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔

رابطہ کمیٹی نے جلوس کی گزرگاہ پر لگائے گئے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے طبی کیمپ کا دورہ کیا اور یہاں زخمی عزاداران حسین (ع) کو فراہم کی جانیوالی طبی سہولیات کا معائنہ کیا جبکہ شربت اور پانی کی سبیلوں پر جاکر عزداران حسین (ع) کو شربت بھی تقسیم کیا۔ اس موقع پر خدمت خلق فاؤنڈیشن کی ایمبولینسیں بھی موجود تھیں جو جلوس کے ساتھ ساتھ رہیں جبکہ طبی کیمپوں میں موجود ایمبولینسیں شدید زخمی عزاداران حسین (ع) کو قریبی اسپتال منتقل کرنے کے فرائض انجام دیتی رہیں۔ مرکزی ماتمی جلوس میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین رضا ہارون، ڈاکٹر صغیر، سیف یار خان اور سلیم تاجک، کراچی تنظیمی کمیٹی کے انچارج و اراکین کے علاوہ ایم کیو ایم کے ہزاروں رضاکار بھی شریک تھے۔
خبر کا کوڈ : 215342
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

متعلقہ خبر
ہماری پیشکش