0
Monday 26 Nov 2012 19:19

سندھ، اسلحہ لائسنس اجراء کی نئی پالیسی، کم از کم عمر 25سال مقرر

سندھ، اسلحہ لائسنس اجراء کی نئی پالیسی، کم از کم عمر 25سال مقرر
اسلام ٹائمز۔ محکمہ داخلہ سندھ نے سپریم کورٹ کے حکم پر اسلحہ لائسنس کے اجراء کیلئے نئی پالیسی جاری کر دی جس کے تحت پچیس سال سے کم عمر افراد کو اسلحہ لائسنس جاری نہیں ہوگا۔ یہ بات محکمہ داخلہ سندھ نے سپریم کورٹ رجسٹری میں کراچی بدامنی کیس کی سماعت کے دوران بتائی۔ کیس کی سماعت جسٹس اطہر سعید، جسٹس سرمد جلال عثمانی، جسٹس طارق خلجی، امیر مسلم ہانی اورجسٹس انور ظہیر جمالی پر مشتمل پانچ رکنی لارجر بنچ کر رہا ہے۔ نئی اسلحہ لائسنس پالیسی کے مطابق ممنوعہ بور کے لائسنس کے اجراء کا اختیار صرف محکمہ داخلہ سندھ کے پاس ہوگا۔ پالیسی کے تحت پچیس سال سے کم عمر افراد کو اسلحہ لائسنس جاری نہیں ہوگا۔ نارمل لائسنس ڈپٹی کمشنر اپنے کوٹے پر جاری کرسکیں گے۔ اسلحہ لائسنس کے اجراء کیلئے پولیس تصدیق لازمی ہوگی۔ اجراء کے بعد بھی اگر لائنس ہولڈر کسی جرم میں ملوث پایا گیا تو اس کا لائسنس منسوخ کر دیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 215372
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش