0
Monday 26 Nov 2012 22:35

ظالم چاہے جتنا ہی طاقتور کیوں نہ ہو اس کا مدمقابل ہونا ہی حسینیت کہلاتا ہے، راجہ ناصر عباس

ظالم چاہے جتنا ہی طاقتور کیوں نہ ہو اس کا مدمقابل ہونا ہی حسینیت کہلاتا ہے، راجہ ناصر عباس

اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری محرم الحرام کے عشرہ ثانی کی مجالس عزاء سے خطاب کرنے کے لیے اپنے دس روزہ دورہ پر آج ملتان پہنچے ہیں، وہ آج سے جامع مسجد الحسن نیو ملتان اور حیدریہ مسجد گلگشت کالونی میں دو مقامات پر عشرہ ثانی سے خطاب کریں گے، مجلس وحدت مسلمین ملتان کے ضلعی آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق علامہ راجہ ناصر عباس ملتان میں اپنے دس روزہ قیام کے دوران مختلف کانفرنسز سے بھی خطاب کریں گے۔ جامع مسجد الحسین نیو ملتان میں مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ امام حسین (ع) نے میدان کربلا میں عظیم قربانی دے کر امت مسلمہ کو ایک عالمگیر درس دیا ہے کہ دنیا میں ظالم چاہے جتنا ہی طاقتور کیوں نہ ہو اس کا مدمقابل ہونا ہی حسینیت کہلاتا ہے۔
 
انہوں نے کہا کہ ملک میں ڈیرہ اسماعیل خان کے علاوہ باقی مقامات پر تقریبا ًامن رہا، حکومت کو چاہیے کہ وہ کسی بھی لمحے دشمن سے غافل نہ رہے، ان کا کہنا تھا کہ ایام عزاء کا سلسلہ جاری ہے جو کہ محرم کے اختتام تک باقی رہے گا، حکومت سانحہ ڈیرہ اسماعیل خان میں زخمی اور شہید ہونے والے افراد کی مالی معاونت کا اعلان کرے اور اس واقعہ میں ملوث دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچائے، انہوں نے لیہ، رحیم یارخان اور عبدالحکیم میں ہونے واقعات کی بھی شدید الفاظ مذمت کی۔

خبر کا کوڈ : 215374
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش