QR CodeQR Code

ملتان، احسان الدین کا نشتر اسپتال کا دورہ، ڈی آئی خان دھماکوں کے زخمیوں کی عیادت

26 Nov 2012 23:07

اسلام ٹائمز: صوبائی وزیر اوقاف و مذہبی امور نے ڈی سی او ملتان نسیم صادق، سی پی او ملتان اور آر پی او ملتان کے ہمراہ زخمیوں کی عیادت اور اسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ ان زخمیوں کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہ کی جائے۔


اسلام ٹائمز۔ نو اور دس محرم الحرام کو ڈیرہ اسماعیل خان میں ہونے والے دھماکوں میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کے حکم پر صوبائی وزیر اوقاف و مذہبی امور حاجی احسان الدین قریشی نے نشتر اسپتال ملتان کا دورہ کیا اوردھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی، اس موقع پر صوبائی وزیر کے ہمراہ ڈی سی او ملتان نسیم صادق، سی پی او ملتان، آر پی او، ایم ایس اور ڈی ایم یس نشتراسپتال ملتان بھی موجود تھے، صوبائی وزیر نے زخمیوں کے لواحقین سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں بھی کیں اور ان کے مسائل دریافت کیے، بعد ازاں صوبائی وزیر نے ہسپتال انتظامیہ سے کہا کہ ان زخمیوں کی دیکھ بھال میں کسی قسم کی کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ دورے کے موقع پر زخمیوں کے لواحقین نے صوبائی وزیر سے مطالبہ کیا کہ حالات کے پیش نظر جن وارڈز میں سانحہ ڈیرہ اسماعیل خان کے مریض زیر علاج ہیں ان کی سیکورٹی کے لیے پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں تا کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جاسکے، لواحقین نے اسلام ٹائمز کو بتایا کہ باقی انتظامات ٹھیک ہیں لیکن ہمیں اپنے ان مریضوں کی سیکورٹی کے لیے خود گیٹ پر ڈیوٹی دینا پڑتی ہے، ہمارا حکومت پنجاب سے مطالبہ ہے کہ ان زخمیوں کو سیکورٹی فراہم کی جائے۔


خبر کا کوڈ: 215381

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/215381/ملتان-احسان-الدین-کا-نشتر-اسپتال-دورہ-ڈی-آئی-خان-دھماکوں-کے-زخمیوں-کی-عیادت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org