QR CodeQR Code

نائن الیون حملے امریکا کا بہت بڑا جھوٹ تھا،احمدی نژاد

7 Mar 2010 14:43

اسلام ٹائمز:محمود احمدی نژاد نے نائن الیون حملوں کو افغانستان پر حملے کے لیے راہ ہموار کرنا قرار دیا ہے


 تہران:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق ایرانی صدر محمود احمدی نژاد نے نائن الیون حملوں کو امریکی خفیہ اداروں کی کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا مقصد افغانستان پر حملے کے لیے راہ ہموار کرنا تھی۔تہران میں سرکاری ٹی وی پر بات کرتے ہوئے ایرانی صدر نے کہا کہ نائن الیون حملے امریکا کا بہت بڑا جھوٹ تھا جس کی بنیاد پر شدت پسندی کے خلاف جنگ کی آڑ میں افغانستان پر حملہ کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ نیویارک کے ٹوئن ٹاورز پر حملے خفیہ اداروں کی کارستانی تھی۔احمدی نژاد اس سے پہلے بھی کہہ چکے ہیں کہ نازیوں کے ہاتھوں یہودیوں کے قتل عام کے معاملے کی طرح نائن الیون حملوں کی حیثیت بھی مشکوک ہے۔


خبر کا کوڈ: 21541

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/21541/نائن-الیون-حملے-امریکا-کا-بہت-بڑا-جھوٹ-تھا-احمدی-نژاد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org