QR CodeQR Code

ممبئی، لڑکیوں کی گرفتاری غیر منصفانہ تھی، پولیس رپورٹ

26 Nov 2012 21:37

اسلام ٹائمز: بھارتی میڈیا کے مطابق رپورٹ میں لڑکیوں کو گرفتار کرنے والے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ہندو انتہا پسند تنظیم کے رہنما بال ٹھاکرے کی آخری رسومات کے موقع پر ممبئی کو سیل کرنے کے بارے میں فیس بک پر تبصرہ کرنے والی لڑکی اور اس کی دوست کی گرفتاری کو پولیس نے تحقیقات کے بعد غیر منصفانہ قرار دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق رپورٹ میں لڑکیوں کو گرفتار کرنے والے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی سفارش کی گئی ہے اور کہا ہے کہ کارروائی کرنے والے اہلکاروں نے اختیارات سے تجاوز کیا جس پر ان کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی ہونی چاہیے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ رپورٹ محکمہ داخلہ کو بھیج دی گئی ہے جو اس رپورٹ کی بنیاد پر ان اہلکاروں کے خلاف کارروائی کرے گا۔


خبر کا کوڈ: 215422

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/215422/ممبئی-لڑکیوں-کی-گرفتاری-غیر-منصفانہ-تھی-پولیس-رپورٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org