0
Tuesday 27 Nov 2012 13:25

امریکہ سے آزادی کیلئے ٹیکساس میں ایک لاکھ سے زائد دستخط

امریکہ سے آزادی کیلئے ٹیکساس میں ایک لاکھ سے زائد دستخط
اسلام ٹائمز۔ باراک اوباما کے دوبارہ صدر منتخب ہونے کے بعد تمام 50 ریاستوں میں امریکہ سے آزادی و علیحدگی اور خود مختار ملک بننے کیلئے وائٹ ہاؤس کی ویب سائٹ پر دائر پٹیشنوں پر دستخطوں کا سلسلہ مسلسل جاری ہے، کئی ریاستوں میں علیحدگی کے معاملے پر وائٹ ہاؤس کے جواب کے لئے مطلوب 25 ہزار ووٹوں (دستخطوں) سے کہیں زیادہ دستخط ہو چکے ہیں۔ آزادی کی لہر و مطالبہ سب سے شدید ٹیکساس ریاست میں ہے جہاں پیر 26 نومبر کی شام تک 1,17,279 دستخط ہوچکے تھے۔ بعض ریاستوں میں آزادی کی ایک سے ز ائد پٹیشن دائر ہوئیں، جن کے الفاظ الگ الگ مگر مطالبہ امریکہ سے علیحدگی اور اپنے وطن کا قیام ہے۔ مجموعی ووٹوں کے لحاظ سے دوسرا نمبر جارجیا کا ہے جہاں 52687 دستخط ہوچکے ہیں، تیسرے نمبر پر اوکلوہاما ہے جہاں 45 ہزار افراد مطالبہ آزادی کے حق میں رائے دے چکے ہیں، اب تک 11 ریاستیں 25 ہزار دستخطوں کی حد عبور کرچکی ہیں جبکہ 7 ریاستیں اس حد سے چند سو کے فاصلے پر ہیں۔
خبر کا کوڈ : 215570
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش