0
Tuesday 27 Nov 2012 18:33

ملک میں فرقہ واریت نہیں ہے، یہود و ہنود کے ایجنٹ حالات خراب کر رہے ہیں، ثروت اعجاز قادری

ملک میں فرقہ واریت نہیں ہے، یہود و ہنود کے ایجنٹ حالات خراب کر رہے ہیں، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ انسانی زندگیوں کا احترام تعلیمات اسلامی کی اساس ہے، دین مصطفوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم نے بتلا دیا کہ ایک انسان کا قتل بنی نوع انسان کے قتل کے مترادف ہے، دشمنان اسلام کسی صورت مسلمانوں میں اتحاد و یگانگت کو دیکھنا نہیں چاہتے، اس لیے وہ اپنے ایجنٹوں کے ذریعے مسلمانوں میں مسلک اور لسانیت کے جھگڑوں کو ہوا دیتے ہیں، پاکستان اسلام کے نام پر معرض وجود میں آیا جس کی اساس دو قومی نظریہ ہے جو اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان نے سب سے پہلے پیش کیا، پوری دنیا میں مسلمان ظلم و بربریت کا نشانہ بن رہے ہیں، اس کی وجہ اسلامی تعلیمات سے دوری ہے، یہود و نصاریٰ مسلمانوں میں تفرقہ پیدا کرکے یکجا نہیں ہونے دیتے مسلمانوں کو یہود و نصاریٰ کی سازشوں کو یکجہتی سے ناکام بنانا ہوگا، سیدنا امام حسین (ع) کے نقش قدم پر چل کر ہی باطل قوتوں کو پیچھے کی طرف دھکیلا جاسکتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنّت پر علماء و مشائخ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ محمد ثروت اعجاز قادری نے شہدائے کربلا کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ واقعہ کربلا حق کے لیے باطل کے سامنے ڈٹ جانے کا پیغام دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی کمر توڑنے کے لیے تمام محب وطن قوتوں کو آگے آنا ہوگا، ملک میں مذہبی فرقہ واریت نہیں ہے، یہود و ہنود کے ایجنٹ حالات خراب کرنے کے درپے ہیں، حکمران اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردوں کے مکروہ چہروں کو بے نقاب کریں تاکہ عوام ان کے مکروہ چہروں سے واقف ہوں اور ان کی ہر جگہ پر بیخ کنی کریں۔
خبر کا کوڈ : 215702
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش