0
Wednesday 28 Nov 2012 15:01

ایران، پاکستان سے 10 لاکھ ٹن گندم کی خریداری پر رضامند

ایران، پاکستان سے 10 لاکھ ٹن گندم کی خریداری پر رضامند
اسلام ٹائمز۔ ایران نے پاکستان سے بارٹر ڈیل کے تحت دس لاکھ ٹن گندم کی خریداری پر رضا مندی ظاہر کردی۔ وزارت خوراک کے سیکریٹری احمد بخش لہری کا کہنا ہے کہ ایران اور پاکستان کے درمیان گندم کی خریداری کے حوالے سے ڈیڈ لاک ختم ہوگیا۔ ایران پاکستان سے تین سو ڈالر فی ٹن کے حساب سے دس لاکھ ٹن گندم کی درآمد پر رضا مند ہوگیا ہے، دس لاکھ ٹن گندم آئندہ ماہ سے بارٹر ٹریڈ کے تحت برآمد کی جائے گی۔ اس سلسلے میں پاسکو کو خصوصی اقدامات کی ہدایت کردی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گندم کے معیار کی جانچ کے لئے ایرانی ماہرین کی ٹیم نے رواں ماہ کے پہلے ہفتے میں پاکستان کے دورہ کیا تھا اور اس دوران ایرانی ماہرین نے خود پاسکو گوداموں سے گندم کے نمونے حاصل کئے جس کے بعد پاکستانی گندم کی مکمل جانچ کے بعد درآمدی آرڈر کو حتمی شکل دی گئی ہے، اس سے قبل ایران نے پاکستانی گندم میں فنگس کی موجودگی کے باعث ڈیل معطل کر دی تھی۔ سیکریٹری خوراک کا کہنا ہے کہ ایران کو گندم کی برآمد کے بعد بھی پاکستان کے پاس پانچ لاکھ ٹن گندم کے ذخائر موجود ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 215718
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش