0
Wednesday 28 Nov 2012 00:12

قوم کو دیکھنا ہوگا کہ ملالہ پر حملے کا سب سے زیادہ فائدہ کس کو ہوا، ڈاکٹر وسیم اختر

قوم کو دیکھنا ہوگا کہ ملالہ پر حملے کا سب سے زیادہ فائدہ کس کو ہوا، ڈاکٹر وسیم اختر
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہا ہے کہ قوم کو دیکھنا ہوگا کہ ملالہ یوسف زئی پر حملے کا سب سے زیادہ فائدہ کس کو پہنچا ہے، ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، مخصوص این جی اوز چند ڈالروں کے عوض غیر ملکی ایجنڈے کی تکمیل میں ملک کی سلامتی سے کھیل رہی ہیں، محب وطن جماعتوں کو مل کر اسلام اور ملکی استحکام کے خلاف کام کرنے والوں کا راستہ روکنا ہوگا۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بلوچستان اور کراچی میں خون کی ہولی کھیلی جارہی ہے، دشمن ملک میں انارکی چاہتا ہے، راء، سی آئی اے اور موساد کی سرگرمیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، ان کا کہنا تھا کہ سیاسی و عسکری قیادت کو 18 کروڑ عوام کے جذبات کا احترام کرنا چاہئے، ضرورت اس امر کی ہے کہ خارجہ پالیسی کو از سرنو تشکیل دیا جائے، پیپلز پارٹی اور اس کے اتحادیوں نے ملک و قوم کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔ 

ڈاکٹر سید وسیم اختر نے مزید کہا کہ میرٹ کے بغیر ملازمتیں اور سفارشی کلچرخطرناک مسئلہ ہے، بے روز گاری نے معاشرے کی جڑوں کو کھوکھلا کر دیا ہے، نوجوان ڈگریاں ہاتھوں میں لے کر نوکری کی تلاش میں در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ مہنگائی آسمان سے باتیں کررہی ہے جبکہ حکمران لوٹ مار کا پیسہ اکھٹا کرنے میں مصروف ہیں، ادارے خسارے میں چل رہے ہیں، حکومت اپنے آخری ایام میں ہی ایسی پالیسیاں بنادے جن سے غریب عوام کو کچھ ریلیف میسر آسکے۔
خبر کا کوڈ : 215774
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش