QR CodeQR Code

محرم الحرام، حکومت نے علاقے میں امن کو قائم و دائم رکھا جو کہ نیک شگون ہے، انور حسین

28 Nov 2012 14:51

اسلام ٹائمز: ایک بیان میں نگر اسٹوڈنٹس فیڈریشن گلگت ڈویژن کے صدر نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جس انداز میں محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی کی ذمہ داریاں نبھائی ہے اور امن و امان کو یقینی بنانے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے، بالکل اسی طرح سال بھر سیکیورٹی انتظامات کرنے کی ضرورت ہے۔


اسلام ٹائمز۔ نگر اسٹوڈنٹس فیڈریشن گلگت ڈویژن کے صدر انور حسین نے محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی کے فول پروف حکومتی انتظامات کو سراہتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت گلگت بلتستان، پولیس، گلگت بلتستان اسکاؤٹس، پاک رینجرز، ایف سی اور مقامی انتظامیہ سمیت مساجد بورڈ، اسمائیلی ریجنل کونسل اور عوام نے قیام امن کے لئے مشترکہ کردار ادا کیا اور علاقے میں امن کو قائم و دائم رکھا جو کہ نیک شگون ہے ۔انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جس انداز میں محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی کی ذمہ داریاں نبھائی ہے اور امن و امان کو یقینی بنانے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے، بالکل اسی طرح سال بھر سیکیورٹی انتظامات کرنے کی ضرورت ہے تاکہ امن و امان کا مکمل قیا م یقینی بن سکے اور عوام پرسکون زندگی بسر کر سکیں۔


خبر کا کوڈ: 215914

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/215914/محرم-الحرام-حکومت-نے-علاقے-میں-امن-کو-قائم-دائم-رکھا-جو-کہ-نیک-شگون-ہے-انور-حسین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org