0
Wednesday 28 Nov 2012 22:08

ڈیرہ اسماعیل خان میں عاشورا پر دھماکے کرنیوالے ملزم نامعلوم مقام پر منتقل

ڈیرہ اسماعیل خان میں عاشورا پر دھماکے کرنیوالے ملزم نامعلوم مقام پر منتقل
اسلام ٹائمز۔ حساس اداروں نے عاشورہ کے موقع پر ڈیرہ اسماعیل خان میں دھماکہ کرنے والے 2 بھائیوں سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ تینوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ کمشنر بازار تھانہ سٹی ڈیرہ اسماعیل خان کی حدود میں عاشورہ کے روز ماتمی جلوس میں دھماکہ کے تین ملزمان کو حساس اداروں نے گرفتار کر لیا ہے۔ مقامی پولیس نے ملزمان محمد سعید اور اس کے بھائی امیر کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔

پولیس نے بتایا ہے حساس اداروں نے دونوں بھائیوں کے علاوہ ان کے ایک تیسرے ساتھی کو بھی حراست میں لیا ہے جبکہ تینوں ملزمان محلہ دیوان صاحب ڈیرہ اسماعیل خان کے ہی رہائشی ہیں۔ابتدائی تفتیش کے مطابق بم ریموٹ کنٹرول کے ذریعے چلایا گیا تھا اور سائیکلوں والی دکان کے شٹر کے ساتھ نصب کیا گیا تھا۔دونوں بھائی مقام حاجی ننھے خان کے بیٹے ہین اور ان کے ایک کالعدم تنظیم کے ساتھ تعلق ہے۔
خبر کا کوڈ : 216034
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش