0
Wednesday 28 Nov 2012 23:05

افغانستان میں سیاسی مفاہمت پر خصوصی اجلاس پیر سے برسلز میں ہوگا

افغانستان میں سیاسی مفاہمت پر خصوصی اجلاس پیر سے برسلز میں ہوگا
اسلام ٹائمز۔ ذرائع کے مطابق، برسلز میں ہونے والے اجلاس میں اتحادی افواج کی واپسی کے طریقہ کار پر غور ہوگا جبکہ افغان رہنماؤں کی رہائی اور افغانستان میں سیاسی مشاورت پر بھی بات چیت ہوگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حنا ربانی کھر اور آرمی چیف جنرل کیانی اجلاس میں خصوصی شرکت کریں گے۔ افغانستان بارے سہ فریقی اجلاس آئندہ ہفتے لندن میں ہوگا جس میں شرکت کے لئے حنا ربانی کھر برسلز سے لندن روانہ ہونگی۔ سہ فریقی اجلاس میں پاکستان، برطانیہ اور افغانستان شرکت کریں گے۔



خبر کا کوڈ : 216082
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش