QR CodeQR Code

ایم کیو ایم ملتان کے وفد کی ڈیرہ اسماعیل خان دھماکے کے زخمیوں کی عیادت

29 Nov 2012 00:33

اسلام ٹائمز: ایم کیو ایم ملتان زون کے انچارج رائے خالد محمود کا کہنا تھا کہ جلوس میں شامل فرشتہ صفت بچوں کو نشانہ بنانے والوں کا کوئی دین اور مذہب نہیں، کیونکہ کوئی بھی مذہب کسی انسان کی جان لینے کا حکم نہیں دیتا۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی جانب سے ایم کیو ایم ملتان زون کے انچارج رائے خالد محمود اور سیکرٹری اطلاعات علی عمران سہروردی نے نشتر ہسپتال ملتان میں زیرعلاج ڈیرہ اسماعیل خان دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی اور الطاف حسین کی جانب سے پھل اور تحفے پیش کیے، ایم کیو ایم کے رہنمائوں نے زخمیوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی، اس موقع پر زخمیوں کے لواحقین نے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کے نیک جذبات کا احترام کرتے ہوئے اُن کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر ایم کیو ایم ملتان زون کے انچارج رائے خالد محمود کا کہنا تھا کہ جلوس میں شامل فرشتہ صفت بچوں کو نشانہ بنانے والوں کا کوئی دین اور مذہب نہیں، کیونکہ کوئی بھی مذہب کسی انسان کی جان لینے کا حکم نہیں دیتا، اُن دہشت گردوں کو انسان کہنا انسانیت کی توہین ہے، ایم کیو ایم کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ ہم دہشت گردی کی پُرزور مذمت کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان ملک دشمن عناصر کے خلاف ٹھوس لائحہ عمل تیار کرے۔


خبر کا کوڈ: 216105

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/216105/ایم-کیو-ملتان-کے-وفد-کی-ڈیرہ-اسماعیل-خان-دھماکے-زخمیوں-عیادت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org