0
Thursday 29 Nov 2012 01:00

عالم کفر اسلام کی عالمگیر مقبولیت سے گھبرا کر سازشوں میں مصروف ہے، حامد سعید کاظمی

عالم کفر اسلام کی عالمگیر مقبولیت سے گھبرا کر سازشوں میں مصروف ہے، حامد سعید کاظمی
اسلام ٹائمز۔ مرکزی جامع مسجد مدنی رحیم یار خان میں منعقدہ شہدائے کربلا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علماء کرام نے امام عالی مقام حضرت امام حسین (ع) اور دیگر شہدائے کربلا کی بارگاہ میں نذرانہ عقیدت پیش کیا، کانفرنس کی صدارت صاحبزادہ حامد سعید کاظمی نے کی، جبکہ دیگر علماء کرام علامہ مفتی عبدالحمید چشتی، مفتی مظہر مختار درانی، زبیر احمد قادری، علامہ مولانا اصغر فریدی اور پروفیسر ڈاکٹر حسین احمد مدنی نے شرکت کی۔ علامہ حامد سعید کاظمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امام حسین (ع) نے ظلم و زیادتی کے مقابلہ میں حق کا ساتھ دیا، آج اسلام عالمگیر تحریک کے طور پر دنیا بھر میں تیزی سے پھیل رہا ہے، جس سے عالم کفر اسلام کی عالم گیر مقبولیت سے گھبرا کر اس کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے جس کے باعث امت مسلمہ کو تقسیم کرنے اور ان کے اتحاد کو پارہ پارہ کرنے کے لئے طرح طرح کے ہتھکنڈے استعمال کئے جارہے ہیں۔
 
ان کا کہنا تھا کہ اس لئے عالم اسلام کو متحد ہو کر سامراجی قوتوں اور عالم اسلام کے مخالفین کا متحد ہو کر مقابلہ کرنا ہے۔ علامہ سید حامد سعید کاظمی نے کہا کہ کفری طاقتیں امت مسلمہ کو تفرقوں میں الجھا کر اسلام دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہیں، اس لئے ہمیں متحد ہو کر عالم کفر کا مقابلہ کرنا ہے، ہمیں بلا تفریق اسلام کے جھنڈے تلے جمع ہوکر اسلام کا پیغام کونے کونے میں پہنچانا ہے۔
خبر کا کوڈ : 216112
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش