0
Thursday 29 Nov 2012 00:40

وکلاء تحفظ پاکستان کے نظریہ کو فروغ دیں، ڈاکٹر عبدالقدیر

وکلاء تحفظ پاکستان کے نظریہ کو فروغ دیں، ڈاکٹر عبدالقدیر
اسلام ٹائمز۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا ہے کہ وطن عزیز نازک دور سے گزر رہا ہے، مہنگائی، لاقانونیت، بے روزگاری، قبضہ مافیا، بھتہ مافیا کا دور ہے، عوام یہ کہنے پر مجبور ہوگئے ہیں کہ ایسی جمہوریت سے ڈکٹیٹر شپ اچھی تھی۔ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن گوجرانوالہ کے ارکان سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جیالا یا متوالا نہ بنیں صرف پاکستانی بنئیے۔ انہوں نے کہا کہ لوڈشیڈنگ کے عذاب نے لاکھوں مزدوروں کو بےروزگار کردیا ہے۔ ملکی صنعت زوال پذیر ہے۔ آپ لوگوں کو سوچنا ہوگا کہ روایتی سیاستدانوں کو ہی ووٹ سے منتخب کرنا ہے یا نئے لوگوں کو چانس دینا ہے جو پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے کام کرسکیں گے۔
 
پاکستان کے تحفظ کیلئے چھتیس سال قبل بھی بیرون ملک سے پاکستان آیا تھا اور اپنی ٹیم کے ہمراہ پاکستان کو ایٹمی قوت بنا کر ناقابل تسخیر بنایا۔ انہوں نے وکلاء کو یاد دلایا کہ جس ولولہ اور محنت سے انہوں نے عدلیہ بحالی کیلئے جدوجہد کی، اسی جذبہ کے ساتھ تحفظ پاکستان کے نظریہ کو فروغ دیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی جماعت تحریک تحفظ پاکستان بنائی ہے جو اچھے اور نیک امیدواروں کو آئندہ عام انتخابات میں سپورٹ کریگی اور میں ذاتی طور پر ایسے امیدواروں کے انتخابی جلسوں میں خطاب کرونگا۔
خبر کا کوڈ : 216113
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش