QR CodeQR Code

ڈی آئی خان دھماکے میں جو طریقہ استعمال کیا گیا وہ پاکستان میں پہلی مرتبہ ہوا، میاں افتخار

29 Nov 2012 00:42

اسلام ٹائمز: پشاور پریس کلب میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ چائینہ میں تیار کی جانے والی مشین جسے خود ساختہ بارود کو منجنیق کے انداز میں پھینکا جاتا ہے کے لئے اب یہ بھی سوچنا ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا میاں افتخار حسین کا کہنا ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں ہونے والے دھماکے میں جو طریقہ استعمال کیا گیا تھا وہ پاکستان میں پہلی مرتبہ ہوا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور پریس کلب میں میڈیا کے نمائندوں کو خیبر یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے دیئے جانے والے میڈیکل کارڈز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ میاں افتخار حسین نے مزید کہا کہ پاکستان میں میڈیا کو خطرات لاحق ہیں اور نجی ٹی وی چینل کے اینکر حامد میر کی گاڑی میں بم نصب کرنا بھی اسی کی ایک کڑی ہے، جس کی انہوں نے پر زور الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم دہشتگردوں سے ڈرنے والے نہیں، دہشتگردوں کو شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔

 ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے اپنا طریقہ واردات تبدیل کردیا ہے، جس کا اندازہ 10 محرم کو ڈی آئی خان میں ہونے والے بم دھماکے کی ابتدائی رپورٹ سے لگایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چائینہ میں تیار کی جانے والی مشین جسے خود ساختہ بارود کو منجنیق کے انداز میں پھینکا جاتا ہے کے لئے اب یہ بھی سوچنا ہوگا کہ انھیں کیسے ہوا میں ہی زائل کیا جائے اور اس حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن سے پہلے وزیرستان سمیت جہاں بھی دہشت گرد ہیں ان کے خلاف کارروائی کرنی چاہئے۔


خبر کا کوڈ: 216114

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/216114/ڈی-ا-ئی-خان-دھماکے-میں-جو-طریقہ-استعمال-کیا-گیا-وہ-پاکستان-پہلی-مرتبہ-ہوا-میاں-افتخار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org